سينگال میں " شيخ شعيبوامباكھ" نامی قرآن سنٹر كا افتتاح

IQNA

سينگال میں " شيخ شعيبوامباكھ" نامی قرآن سنٹر كا افتتاح

12:25 - February 01, 2009
خبر کا کوڈ: 1738512
قرآنی سرگرمياں گروپ: ۳۰ جنوری ۲۰۰۹ء كو سينگال كے علاقہ " بوف" ، " شيخ شعيبوامباكھ" نامی قرآن سنٹر كا افتتاح ہوا اس قرآن سنٹر كی افتتاحی تقريب میں " مريدیھ" فرقے كے سربراہ " الحاج محمد و لامين بارا فليلو" اور سينگال كے وزير اعظم " شيخ حاجبو سومارہ" نے شركت كی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے سينگال میں ايران كے قونصل خانے كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ قرآن سنٹر میں ۶۴۸ طلباء علوم قرآن كی تعليم حاصل كر سكتے ہیں۔ اس سنٹر كا افتتاح سينگال كےاسلامی تحقيقاتی مركز (CARFEIS) كی كوششوں سے ہوا ہے۔ سينگال كی وزارت تعليم كے عہدہ دار " مصطفی سورانگ'' نے كيا ۔ یہ قرآن سنٹر سينگال كا سب سے بڑا اور جديد ترين قرآن سنٹر ہے اور اس قرآن سنٹر میں جديد ترين وسائل سے استفادہ كيا جائے گا۔ اس قرآن سنٹر میں فنون كی تعليم كے لیے ايك مركز اور ايك ڈسپنسری بھی تعمير كی جائے گی۔
ياد رہے كہ اس قرآن سنٹر كی زمين ۴ ہزار مربع میٹر ہے جو سينگال كی حكومت نے دی ہے۔
356666

نظرات بینندگان
captcha