بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے سينگال میں ايران كے قونصل خانے كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ قرآن سنٹر میں ۶۴۸ طلباء علوم قرآن كی تعليم حاصل كر سكتے ہیں۔ اس سنٹر كا افتتاح سينگال كےاسلامی تحقيقاتی مركز (CARFEIS) كی كوششوں سے ہوا ہے۔ سينگال كی وزارت تعليم كے عہدہ دار " مصطفی سورانگ'' نے كيا ۔ یہ قرآن سنٹر سينگال كا سب سے بڑا اور جديد ترين قرآن سنٹر ہے اور اس قرآن سنٹر میں جديد ترين وسائل سے استفادہ كيا جائے گا۔ اس قرآن سنٹر میں فنون كی تعليم كے لیے ايك مركز اور ايك ڈسپنسری بھی تعمير كی جائے گی۔
ياد رہے كہ اس قرآن سنٹر كی زمين ۴ ہزار مربع میٹر ہے جو سينگال كی حكومت نے دی ہے۔
356666