بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نےخبررساں ادارے " اصوات العراق" كےحوالے سے بتايا كہ بحرين پوليس نے حالیہ دنوں میں مسجد امام صادق (ع) كے خطيب امام جماعت اور بحرين كی جمہوريت اور آزادی تحريك كے جنرل سيكرٹری حسن مشيمع معروف شيعہ خطيب محمد حبيب المقداد بحرين میں انسانی حقوق كی تنظيم كے صدر اور منامہ يونيورسٹی كے شيعہ استاد عبدالجليل السنكيس كو ملكی آئين پر اعتراض كے الزام میں گرفتار كر ليا گيا ہے۔ يورپی علماء نے بحرينی شيعہ عوام كے سياسی اورسماجی حقوق پر عدم اطمينان كا اظہار كيا اور كہا كہ حالیہ گرفتاريوں سے بحرين كی ساكھ متاثرہو سكتی ہے۔ بيان میں حكومت سے گرفتار علماء اور دوسری سماجی شخصيتوں كی فوری اور غير مشروط رہابی كا مطالبہ كيا گيا ہے۔ اور اس واقع كے ذمہ دار افراد كے خلاف قانونی كاروائی كی بھی اپيل كی گئی ہے۔ يورپی علماء نے بحرين میں شيعہ عوام كے ساتھ جانبدارانہ رویے ، ان كےخلاف قوانين، شيعہ مساجد اور امام بارگاہوں كی اہانت كی مذمت كی ہےاور تقاضا كيا ہے كہ ملكی قانون میں شيعہ مسلمانوں كو مذہبی رسومات اور عبادات انجام دينے كے لیے پوری آزادی دينے كے لیے مناسب تراميم كی جائیں۔
356928