بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے كويتی اخبار " الرای" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ یہ كتاب مصر كے معروف قرآنی ريسرج اسكالر اور مصر كی اسلامی امور كی اعلی كونسل كی كمیٹی برائے قرآن كريم علمی معجزہ كمیٹی كے چيئرمين " زغلول النجار" كا علمی شاہكار ہے۔ مصنف نے كتاب میں پورے قرآن كريم كا عميق مطالعہ اور تجزیہ كيا ہےاور قرآن كريم سے انتہائی علمی اور اعتقادی مطالب كا استخراج كيا ہے۔ مصنف نے كتاب كو متعدد ابواب میں جيسے ، قرآن كا اعتقادی ، فقہی، زبانی، علمی، اخلاقی، خبری، نفسياتی، تعليمی، تاريخی اقتصادی اور دوسری مختلف جہات سے معجزہ ہونے كے اعتبار سے تقسيم كيا ہے۔ انھوں نے اميد ظاہر كی كہ یہ كتاب مسلمان نوجوانوں كو قرآن فہمی اور قرآن كے اصولوں كو اپنی زندگی میں جاری كرنے میں بہت مددگار ثابت ہو گی۔ " تاملات فی كتاب اللہ" ۵۶۷ صفحات پر مشتمل " الدار المصریۃ اللبنانیۃ" كی طرف سےشائع ہونے والی تازہ ترين كتاب ہے۔
356954