بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق گزشتہ روز " اسماعيل ہانیہ " كے دفتر نےايك بيانیے میں علاقے كے ممالك اور بين الاقوامی اداروں سے درخواست كی ہے كہ وہ غزہ كی تعمير نو كےسلسلے میں زيادہ سے زيادہ كوششیں كریں۔ اس بيانیے میں ذكر كيا گيا ہے كہ اسرائيل كےوحشيانہ حملوں كے نتيجے میں غزہ كے بہت زيادہ سركاری ادارے ، گھر، مساجد اور اسكول منہدم ہو گئے ہیں۔ اس لیے دنيا سے درخواست كی جاتی ہے كہ وہ غزہ كی تعمير نو كے لیے ايك بين الاقوامی نشست كا انعقاد كرے اور غزہ كی تعمير نو كے لیے ضروری مالی وسائل مختص كرے۔ اسماعيل ہانیہ نےتاكيد كی ہے كہ غزہ كی فوری طور پر تعمير نو ہونی چاہیے اور حماس كی حكومت غزہ كی تعمير نو كےسلسلے میں ہر قسم كی امداد كا خير مقدم كرے گی۔ اس بيانیے كے آخر میں ذكر كيا گيا ہے كہ حكومت حماس فلسطين كے مختلف گروہوں سے بات چيت كا خير مقدم كرتی ہے ليكن حماس كی پہلی خواہش یہ ہے كہ وہ غزہ پر اسرائيل كے وحشيانہ حملے رك جائیں۔اور غزہ میں فوری طور پر تعمير نو كا كام شروع ہو جائے۔
357414