كرغزستان كے دارالحكومت میں قرآن اور فقہ اسلامی كی تعليم

IQNA

كرغزستان كے دارالحكومت میں قرآن اور فقہ اسلامی كی تعليم

13:07 - February 02, 2009
خبر کا کوڈ: 1739131
قرآنی سرگرمياں گروپ: كرغزستان كے دارالحكومت بيشكك میں " محمود گاشغاری" قرآنی سنٹر میں قرآن مجيد اور فقہ اسلامی كی تعليم دی جاتی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق " محمود گاشغاری" قرآنی سنٹر كا شمار شہر بيشكك كےحفظ قرآن كے بڑے سنٹروں میں ہوتا ہے اور ہر سال اس سنٹر میں بہت سے حفاظ كو حفظ قرآن كی تعليم دی جاتی ہے۔ كرغزستان كے نامور قاری استاد" كتب الدين" اس سنٹر میں چھوٹے بچوں كو حفظ قرآن كی تعليم ديتے ہیں۔ موصولہ رپورٹ كے مطابق اس قرآن سنٹر میں طلباء كو ہفتے میں ۶ دن حفظ اور قرائت قرآن مجيد كی تعليم دی جاتی ہے۔ اور طلباء قرآن مجيد كی تعليم كے ساتھ ساتھ اسلامی فقہ بھی پڑہتے ہیں۔
356723
نظرات بینندگان
captcha