بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے انگلينڈ میں اسلامی جمہوریہ ايران كے قونصل خانے كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ انقلاب اسلامی ايران كی سالگرہ كے ايام میں انقلاب اسلامی ايران كےموضوع پر طلباء انشاء پردازی كریں گے۔ اور انقلاب اسلامی ايران كے حوالے سے اپنے يادگار لمحوں كو قلمبند كریں گے جبكہ اساتذہ انقلاب اسلامی ايران كےموضوع پر نقاشی كریں گے۔ اس كے علاوہ اسلامی انقلاب اور امام خمينی كےموضوع پر لندن، مانچسٹر، برمنگھم گلاسكو كے طلباء اور اساتذہ كے درميان عليحدہ عليحدہ ثقافتی مقابلے منعقد ہوں گے۔ ان مقابلوں سے متعلق زيادہ معلومات كے لیے مندرجہ ذيل ای ميل ایڈريس پر رجوع كيا جا سكتا ہے۔
info@icrolondon.com
358767