لاہور :" قرآن وحديث" ويب سائٹ كا افتتاح

IQNA

لاہور :" قرآن وحديث" ويب سائٹ كا افتتاح

10:35 - February 07, 2009
خبر کا کوڈ: 1740192
قرآنی سرگرمياں گروپ: پاكستان كےشہر لاہور میں مدرسہ علمیہ " جامعہ اشرفیہ" كے شعبہ حفظ قرآن كريم نے اردو زبان میں " قرآن و حديث " ويب سائٹ كا افتتاح كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے لاہور میں اسلامی جمہوریہ ايران كے كلچرل ہاوس كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ مدرسہ علمیہ " جامعہ اشرفیہ" كے پرنسپل "ُ مولانا محمد عبيد اللہ" نے گزشتہ روز " قرآن و حديث" ويب سائٹ كے متعلق حاضرين كو بريفنگ دی۔ ياد رہے كہ قرآن و حديث " ويب سائٹ كی افتتاحی تقريب میں " جامعہ اشرفیہ" كی نصابی سرگرميوں كے انچارج " مولانا حافظ فضل الرحيم" ، " ارشد عبيد" ، " حافظ اسعد عبيد" ، " مولانا محمد اكرم كشميری" ، " مولانا محمد عبدالرحيم چترالی"، " مولانا فہيم الحسن تھانوی" ، "حافظ زبير الحسن" اور " مجيب الرحمن انقلابی " نے شركت كی۔
357612
نظرات بینندگان
captcha