بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے سعودی عرب كی سركاری خبررساں ايجنسی " SPA" كےحوالے سے بتايا ہے كہ اس انجمن كی شورای نےمكہ مكرمہ میں ايك بيان جاری كياہے جس میں عالمی انجمن اسلام سے وابستہ انجمن نے اسلامی سرمایہ داری، اقتصادی اور اسلامی ترقياتی بينك سے درخواست كی ہے كہ وہ اسلام كے ماہرين اقتصاديات كی موجودگی میں عالمی اقتصادی بحران كے حل كے لیے اسلامی تدابير كے موضوع پر ايك بين الاقوامی اجلاس كا اہتمام كریں۔ بيان میں حالیہ عالمی اقتصادی بحران كو مغرب كی بينكاری میں موجود سودی نظام كا نتيجہ قرار ديا گيا ہے۔ اس سلسلے میں عالمی مالياتی ادارے اسلامی اقتصادی نظام كی پيروی كر كے اس بحران سے نجات حاصل كر سكتے ہیں۔ بيان میں فلسطينی عوام كی اخلاقی اور مالی امداد ، غزہ پر اسرائيلی محاصرے كے خاتمے اور اور غزہ كی تعمير نو كے لیے عالم اسلام سے اپيل كی گئی ہے۔
358307