بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے" معا" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہےكہ اسرائيلی افواج نے شہر قدس میں " زيد بن ثابت " قرآن سنٹر پر دھاوا بول كر اس سنٹر میں موجود تمام سازوسامان كو اپنے قبضے میں لے ليا۔ اسرائيلی فوجيوں نےاس علاقے كےلوگوں پر فائرنگ بھی كی تاكہ وہ اس قرآن سنٹر پر حملے كے دوران مزاحمت ايجاد نہ كرسكیں۔ اس كے علاوہ اسرائيلی فوجيوں نے " زيد بن ثابت" قرآن سنٹر كے مدير " سفيان جار اللہ" كو گرفتار بھی كيا ہے اور اس سنٹر میں موجود قرآنی نسخوں كی بے حرمتی كی ہے۔
359271