بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے " روسيا اليوم" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ " ويتالی چوركين" نے اس نشست كے متعلق گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ اس نشست میں دنيا كےمختلف ممالك كی سياسی شخصيات شركت كریں گی۔ انھوں نے مزيد كہا كہ روس مشكلات اور چيلنجوں سے مقابلے كے لیے بين الاقوامی سطح پر تعاون كا خواہش مند ہے اور اس نشست كے انعقاد كا مقصد مشرق وسطی میں پائيدار امن كے قيام اور غزہ كی تعمير نو كے سلسلے میں غور و فكر كرنا ہے۔ ويتالی چوركين نے اسرائيل سے كہا ہے كہ وہ غزہ جانے والے تمام راستوں كو كھول دے تاكہ ہر قسم كی امداد آزادانہ طور پر غزہ پہنچ سكے۔ اور غير سركاری لوگوں كے حقوق كے سلسلے مں سلامتی كونسل اور بين الاقوامی اداروں كے قوانين كی پابندی كرے۔ اقوام متحدہ میں روس كےمستقل نمائندے نے آخر میں غزہ میں مكمل جنگ بندی اور مشرق وسطی میں پائيدار امن كے قيام كی ضرورت پر زور ديا اور تمام ممالك اور بين الاقوامی اداروں كو تاكيد كی كہ وہ غزہ كی فوری تعمير نو میں تعاون كریں۔
359439