بيت المقدس :"غزہ كے بعد بيت المقدس" كے عنوان پر كانفرنس

IQNA

بيت المقدس :"غزہ كے بعد بيت المقدس" كے عنوان پر كانفرنس

13:38 - February 07, 2009
خبر کا کوڈ: 1741220
بين الاقوامی گروپ: "غزہ كے بعد اب بيت المقدس " كے عنوان پر بيت المقدس میں كانفرنس كا انعقاد ہوا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نےنيوز چينل " PNN" كے حوالے سے بتايا ہے كہ كانفرنس میں سينكڑوں كی تعداد میں شركت كرنے والےفلسطينيوں سے فلسطينی چيف جسٹس " شيخ تيسير التميمی" نےخطاب كرتے ہوئے كہا كہ دنيا كو مسلمان اور عيسائی مقدس مقامات كی آزادی كےلیے فوری اقدامات كرنا ہوں گے۔ فلسطين كے اندر مختلف گروہوں كے آپس میں اختلافات پر تنقيد كرتےہوئے التميمی نے كہا كہ آپ لوگوں كے اختلافات كا سب سے زيادہ فائدہ اسرائيل كوپہنچ رہا ہے۔ اور وہ اس طرح فلسطين كو مزيد تباہ و برباد كرنے میں زيادہ كامياب ہو گا۔ بيت المقدس كے ايك اعلی رہنما شيخ عكرمہ صبری نے كہا كہ مسجد الاقصی كی زير زمين كھدائی سے ہمارے تمدن ، شناخت ، تاريخ اور ورثہ كو نقصان پہنچايا جا رہا ہے۔ تركی كے وزير اعظم كا شكریہ ادا كرتے ہوئے انھوں نے كہا كہ ہمیں غزہ كے واقعات كی وجہ سے بيت المقدس كا مسئلہ نہیں بھولنا چاہیے۔ اسرائيل كی طرف سے كھدائی كے باعث اقوام متحدہ كے ايك سكول كے گرنے پر تبصرہ كرتے ہوئے انھوں نے كہا كہ يونيسف كو اسلامی مقدس مقامات كی حفاظت كے لیے مناسب اقدامات كرنا چاہیں۔ كانفرنس میں اسلامی تحريك كے صدر شيخ راعد صباح، بيت المقدس كےگورنر عدنان الحسينی، اور بيت المقدس كے عيسائی روحانی پيشوا مائيكل صباح نے بھی شركت كی اور آپس میں اتفاق و اتحاد اور فلسطين كے لیے عالمی حمايت كی تاكيد كی، كانفرنس میں بيت المقدس كی آزادی كے حوالے سے ہفتہ وار ٹی وی پروگرام جو دنيا كے مختلف اسلامی ممالك كے سٹيلائٹ چينلز پر دكھائے جائیں گے پيش كیے گئے۔
358708

نظرات بینندگان
captcha