ویٹيكن میں ہولوكاسٹ كےمنكر افراد كی معافی پر جرمن چانسلركی تنقيد

IQNA

ویٹيكن میں ہولوكاسٹ كےمنكر افراد كی معافی پر جرمن چانسلركی تنقيد

13:48 - February 07, 2009
خبر کا کوڈ: 1741221
بين الاقوامی گروپ: جرمنی كے چانسلر نےپوپ بينڈيكٹ كی طرف سےتين عيسائی روحانی پيشواؤں كو معاف كرنے پر انہیں تنقيد كا نشانہ بنايا ہے۔ ان تين عيسائی روحانی پيشواؤں نے ہولوكاسٹ كا انكار اور اس كو ايك من گھڑت واقعہ قرار ديا تھا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نےخبررساں ويب سائٹ " الجزيرہ نیٹ" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ جرمن چانسلر "انجلا مركل" جو ايك پروٹسٹنٹ عيسائی ہے نے پوپ بينڈيكٹ كی طرف سے اطالوی عيسائی روحانی پيشواؤں كو معاف كرنے پر شديد اعتراض كيا ہے۔ مركل نے كہا كہ پوپ كی طرف سے ايسے اقدام سے یہوديوں كےجذبات كو ٹھيس پہنچی ہے اور اس اقدام كا یہ مطلب بھی نكالا جا سكتا ہے كہ ہولوكاسٹ كا بالكل كوئی وجود ہی نہیں پوپ كے اس اقدام پر اٹلی كی یہودی اقليت اور یہودی پيشواؤں نے شديد اعتراض كيا ہے اور بعض شدت پسند یہوديوں كی وجہ سے اس اقدام كو پوپ كی طرف سے ہولوكاسٹ كی نفی قرار ديا جارہا ہے۔ شدت پسند یہوديوں كا یہ دعوی ہے كہ ۱۹۴۰ سے ۱۹۴۶ تك ہٹلر نے ۶۰ لاكھ یہوديوں كا قتل عام كيا تھا۔ جبكہ اس مقابلہ میں یہودی كسی كو تحقيق كرنے كا حق بھی نہیں ديتے۔
359409

نظرات بینندگان
captcha