شام میں " اسلامی انقلاب اور غزہ كی كاميابی " كےموضوع پر سيمينار

IQNA

شام میں " اسلامی انقلاب اور غزہ كی كاميابی " كےموضوع پر سيمينار

10:53 - February 08, 2009
خبر کا کوڈ: 1741632
فن گروپ: ايران كے اسلامی انقلاب كی ۳۰ویں سالگرہ كی مناسبت سے ۳ فروری ۲۰۰۹ كو" لاذقیہ" میں انقلاب اسلامی ايران اور غزہ كی كاميابی" كے موضوع پر سيمينار منعقد ہوا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے شام كی سركاری خبررساں ايجنسی " سانا" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس سيمينار میں لاذقیہ كی سركاری شخصيات نے شركت كی۔ شام میں حماس كے نمائندے " علی بركۃ" نے اس سيمينار میں خطاب كرتے ہوئے كہا كہ ايران میں اسلامی انقلاب كی كاميابی ملت فلسطين اور دنيا كے محروموں كی كاميابی ہے۔ انھوں نے غزہ میں فلسطينيوں كی كاميابی كی طرف اشارہ كرتےہوئے كہا كہ غزہ میں فلسطينيوں كی فتح اسرائيل كےمنہ پر طمانچہ ہے اور امت اسلام كےلیے اميد كی كرن ہے اس سيمينار میں اسلامی جمہوریہ ايران كے سفير احمد موسوی نے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ دشمن غزہ كی جنگ میں اپنے اہداف كے حصول میں ناكام رہا ہے اور غزہ كےنہتے لوگوں نے غاصب اسرائيل كو شكست سے دوچار كيا۔
359440
نظرات بینندگان
captcha