بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ادارے " اصوات العراق" كےحوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اجتماع میں عراق، ايران ، شام اور برطانیہ كی مختلف دينی شخصيات ، شعراء، اديب ، ذاكرين اور مبلغين نےشركت كی جبكہ اس سالانہ اجتماع كا انتظام و انصرام انجمن خدام امام حسين (ع) نے كيا ہے۔
انجمن كے صدر الحاج ھادی محمدی كردلہ نےبتايا كہ اس سال اجتماع میں عراق، ايران، شام اور برطانیہ سے ۵۸ نوجوان ذاكرين امام حسين (ع) شركت كر رہے ہیں۔ الحاج مہدی نےبتايا كہ چار روزہ اجتماع میں ذاكرين و نوحہ خواں، امام حسين اور اہل بيت (ع) پر مصائب كی نوحہ خوانی كریں گے جن میں تين بہترين نوحہ خوانوں كا انتخاب كيا جائے گا۔ اور ان كو بيش قيمت انعامات سے نوازا جائے گا۔ الحاج ھادی مہدی كردلۃ نے كہا اجتماع میں شركت كرنے والے سب سے كم سن ذاكر كی حوصلہ افزائی اور تمام شركاء كےدرميان اعزازی اسناد تقسيم كی جائیں گی۔ انھوں نے آخر میں جج كمیٹی كے لیے عراق كے معروف ذاكرين " رضا حسن نجار" عبدالرسول كلثوم" ملھ محمد حمزہ الكربلائی" " كاظم الوزنی" اور حازم الكربلائی كے ناموں كا اعلان كيا۔
360540