انگلينڈ میں " اسلامی انقلاب كےدنيا پر اثرات" كے موضوع پر سيمينار

IQNA

انگلينڈ میں " اسلامی انقلاب كےدنيا پر اثرات" كے موضوع پر سيمينار

13:07 - February 11, 2009
خبر کا کوڈ: 1742932
فنی گروپ: ۱۳ فروری ۲۰۰۹ء كو لندن میں اسلامی جمہوریہ ايران كے قونصل خانے كےفردوسی ھال میں " گزشتہ تيس سالوں میں انقلاب اسلامی ايران كےدنيا پر اثرات" كے موضوع پر ايك سيمينار منعقد كيا جائے گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے انگلينڈ میں اسلامی جمہوریہ ايران كے قونصل خانے كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس سيمينار میں مسلم اور غير مسلم ممتاز شخصيات ، يونيورسٹيز كے پروفيسرز مختلف انجموں اور اسلامی مراكز كے سربراہان اور ذرائع ابلاغ كے نمائندے شركت كریں گے۔ اس سيمينار میںمندرجہ ذيل موضوعات پر گفتگو كی جائے گی۔ "علاقے كی مسلم اقوام كی بيداری میں انقلاب اسلامی كا كردار، انقلاب اسلامی اور اس كا بين الاقوامی سطح پر عدل و انصاف كا مطالبہ، انقلاب اسلامی اور دنيا میں اسلامی فكر كا احياء، انگلينڈ میں اسلامی جمہوریہ ايران كے قونصل خانہ كے انچارج " علی محمد حلمی" بھی اس سيمينار میں خطاب كریں گے۔ اس كے علاوہ اس سيمينار میں "آج كا ايران" كے موضوع پر دستاويزی فلم بھی دكھائی جائے گی۔
361335

نظرات بینندگان
captcha