بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے " oic" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ روس كے وزير خارجہ نے اس پيغام میں كہا ہے كہ روس نے غزہ كی پٹی میں لوگوں كا قتل عام ركوانے كے لیے بين الاقوامی طور پر رابطے كیے ہیں اور غزہ كےلوگوں كی مدد كے لیے كافی مقدار میں امدادی سامان اور چائلڈ اسپيشلسٹ ڈاكٹر غزہ بھجیے ہیں۔ روسی وزير خارجہ نے مزيد كہا كہ اسی سال مشرق وسطی كے امن كے موضوع پر ماسكو میں ايك بين الاقوامی كانفرنس بھی منعقد كی جائےگی۔ اور غزہ كے واقعات كی روك تھام،پائيدار جنگ بندی اور غزہ كی راہ داريوں كا كھلنا روس كے اہم ترين مقاصد ہیں۔ اور ہم اسلامی ممالك كو اطمينان دلاتے ہیں كہ ان مقاصد كے حصول كے لیے ہم پوری جدوجہد كریں گے۔
361432