بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے فرانس كی سركاری خبررساں ايجنسی " AFP" كے حوالےسے رپورٹ دی ہے كہ اس سروے میں ۲۷۹۲ ڈنماركی باشندوں سے سوال كيا گيا ہے جس میں سے ۱۷۱۰ افراد غير ملكی مسلمان تھے ۵۰فيصد سے زائد لوگوں نےاديان الہی كی توہين كی مخالفت كی اور ڈنمارك كی حكومت سے درخواست كی كہ وہ اديان كی توہين كرنے والے افراد يا ذرائع ابلاغ كے لیے كوئی مناسب قانون وضع كرے۔ ياد رہے كہ گزشتہ چند سالوں میں پيغمبر اسلام (ص) كے توہين آميز خاكوں كی اشاعت كے بعد ڈنمارك كو دنيائے اسلام كی طرف سے شديد تنقيد كا سامنا ہے۔
363479