بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق سعودی اخبار " الشرق" نے لكھا ہے كہ اسلامی سربراہی كانفرنس " oic" كےجنرل سيكرٹری اكمل الدين احسان اوغلو نے ايك بيان صادر كيا ہے كہ جس میں انھوں نے كہا كہ جو شدت پسند اور دہشت گرد گروپوں كی كوشش ہے كہ وہ امام حسين (ع) كے شيعہ زائرين كو نشانہ بنا كر فرقہ واريت كو ہوا دیں اور عراق كو نا امن كریں انھوں نے اس واقع پر گہرے رنج و غم كا اظہار كرتےہوئے مختلف اسلامی مذاہب كے پيروكاروں سے اپيل كی ہے كہ وہ وحدت ويكجہتی كے تحفظ كے لیے كوشاں رہیں اور مسلمانوں كے درميان اختلاف ايجاد كرنے والی دشمنوں كی سازشوں كو ناكام بنائیں۔ ياد رہےكہ گزشتہ جمعہ كےدن امام حسين (ع) كےچہلم میں شركت كے لیے پيدل آنے والے كاروان پر جنوبی بغداد میں دہشت گردوں نےحملہ كيا جس كے نتيجہ میں ۴۰ افراد شہيد اور ۸۰ زخمی ہو گئے تھے۔
364383