بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق BBC نيوز چينل نے كہا ہے كہ اس كاروان میں ۱۰۰ گاڑياں اور كئی سو امدادی عملے كےافراد شامل ہیں۔ اس قافلہ كی تياری میں مختلف تنظيموں نے حصہ ليا جن میں " انگلو۔ عرب اور اسلامی تنظيموں كا بطور خاص نام ليا جا رہا ہے۔ قافلہ میں ايك فائربرگیڈ كی گاڑی ۱۲ ايمبولينسیں ،ايك كشتی اور غذائی اشياء، ادويات ، ملبوسات، كمبل اور دوسری روزہ مرہ استعمال كی اشياء سے لدے كئی ٹرالے شامل ہیں۔ یہ قافلہ پانچ ہزار كلومیٹر كا سفر طے كر كے فرانس، اسپين، مراكش، الجزائر، تيونس، ليبيا، اور مصر سےہوتا ہوا رفع راہداری سےگزر كر غزہ پہنچنے گا۔اگرچہ ضرورت اس بات كی ہے كہ ہر روز غزہ كی امداد رسانی كےلیے وہاں ۴۰۰ ٹرالر پہنچیں ليكن رفع كے راستے غزہ صرف ۸۰ ٹرالر پہنچ رہے ہیں۔
364544