بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق ايك تقريب اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی بلڈنگ میں منعقد ہوئی جس میں قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" اور اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كےاعلی عہدہ داروں نے معاہدے پر دستخط كیے۔ ايكنا كےسربراہ رحيم خاكی نے اس تقريب میں كہا كہ حال حاضر میں ايكنا كے مختلف ممالك میں آٹھ شعبے كام كر رہے ہیں اور انكےاندر ۱۷ صوبائی اور ۳۲ ضلعی شعبے مصروف عمل ہیں۔ انھوں نے كہا كہ آج ايكنا ۲۰ زبانوں پر مشتمل ہے۔ اور ۲۰۱۱ ء تك یہ سائٹ ۳۵ زبانوں پر مشتمل ہو جائے گی اس خبررساں ايجنسی كے ۳۰ داخلی شعبے اور ۱۵ خارجہ شعبے ہیں اور روزانہ ۱۲۰۰ خبریں نشر كی جائیں گی جبكہ حال حاضر میں ۶۰۰ خبریں روزانہ نشر كی جاتی ہیں۔ رحيم خاكی نے كہا كہ گزشتہ پانچ سال میں تين لاكھ ۷۵ہزار خبریں نشر كی گئی ہیں۔
364857