فرانسيسی سٹیٹ بينك (اسلامی ۔مالی خدمات) اجلاس كا ميزبان

IQNA

فرانسيسی سٹیٹ بينك (اسلامی ۔مالی خدمات) اجلاس كا ميزبان

13:08 - February 21, 2009
خبر کا کوڈ: 1746654
بين الاقوامی گروپ: (اسلامی ۔مالی خدمات) كا تيسرا اجلاس فرانس كے سٹیٹ بينك كی طرف سے " اسلامی بينكوں كی نقدی خدمات" كے عنوان پر فرانس كے دارالحكومت پيرس میں ۴ مارچ ۲۰۰۹ء كو منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق NOVO Press نے لكھا ہے كہ یہ اجلاس فرانسيسی بينكوں اور خليجی ممالك كے مالياتی اداروں كےدرميان اچھے روابط اور يورپی ممالك میں اسلامی معاشيات كی توسيع كی غرض سےمنعقد كيا جا رہاہے ۔(اسلامی مالی خدمات) كا یہ اجلاس كرسٹن نوآئے(Christian Noyer) جو كہ فرانسيسی اسٹیٹ بينك كے گورنر ہیں اور Paris Europlace مالياتی انسٹیٹيوٹ كے نمائندہ آرنڈوبرسن(Arnaud de Bresson) كےحالیہ بحرين ، قطر ، ابوظہبی اور دوبئی كے دورے كے بعد منعقد كيا جا رہا ہے۔ تاكہ فرانس میں اقتصادی تغيير وتبدل كو درست كيا جا سكے اور اسلامی ممالك كے سرمایہ داروں كو جذب كيا جا سكے۔ گزشتہ سال فرانسيسی سينٹ كے چيئرمين نے اقتصاد اسلامی پر مشتمل ايك رپورٹ نشر كی تھی جس سے فرانسيسی اعلی عہدہ داروں كی اسلامی اقتصاد كی طرف توجہ بڑھ گئی ہے۔
365226

نظرات بینندگان
captcha