بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق روزنامہ " Washington Post" نے لكھا ہے كہ ہيلری كلنٹن نے ٹوكيو يونيورسٹی میں طلباء سےخطاب كرتے ہوئے كہا كہ نئی امريكی حكومت كے اہم ترين مقاصد میں سے ايك یہ ہے كہ اب ايسا موقف اپنايا جائے جس سےدنيائے اسلام اور امريكہ كے درميان موجود مسائل اور مشكلات كو گفتگو كے ذريعہ حل كيا جا سكے۔ انھوں نے ايك سوال كے جواب میں امريكہ میں اسلام سے خوف كے حوالے سے كہا كہ میں خود ايك عيسائی ہوں جبكہ طول تاريخ میں عيسائيت كےنام پر كئی افراد نے وحشت ناك كام انجام دیے ہیں اور مذہب كا چہرہ مخدوش كيا ہے ليكن مختلف گروہوں كےغلط اقدامات كو ان اديان سے منسوب كرنا يا ان كےپيروكاروں سےنسبت دينا درست نہیں ہے۔ ہيلری كلنٹن انڈونيشيا جا رہی ہیں جو دنيا كا سب سے زيادہ آبادی والا اسلامی ملك ہے جہاں وہ صدر اور دوسرے اعلیٰ عہدہ داروں سے ملاقات كریں گی۔
365864