بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق فلسطين كی جديد آرٹ گيلری جو كہ صبا ثقافتی سنٹر سے متعلق ہے اس نے ايك نمائش كا اہتمام كيا ہے جس كا عنوان " سرخ فريم" ہے جس میں ايرانی جوان فوٹو گرافرز كی عاشورا اور اسی حوالے سےمختلف مجالس اور جلوسوں كی تصاوير نمائش كی گئی ہیں۔ اس نمائش میں بطور خاص مہدی حاجی محمدی فريمانی كے عاشورا سےمتعلق پوسٹرز ہیں۔ اس نمائش میں تيس پوسٹرز ركھے گئے ہیں اور یہ نمائش ايك ہفتے تك جاری رہے گی۔
365394