روس میں " دنيائے اسلام چين سے يورپ تك " كے عنوان پر نمائش

IQNA

روس میں " دنيائے اسلام چين سے يورپ تك " كے عنوان پر نمائش

12:46 - February 22, 2009
خبر کا کوڈ: 1747173
بين الاقوامی گروپ: روس كی خود مختاری رياست تاتارستان كے دارالحكومت قازان میں " دنيائے اسلام چين سے يورپ تك" كے عنوان پر نمائش كا اہتمام كيا گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق " روسيا اليوم" ويب سائٹ نے لكھا ہے كہ اس نمائش میں اسلامی تمدن سے مربوط آثار كی نمائش كی جائے گی۔ اس نمائش كا مقصد اسلامی تہذيب اور اس كے دوسری تہذيبوں اور دوسری اقوام پر اسلام كے اثرات ظاہر كرنا ہے۔ نمائش میں معدنی ظروف، اسلحہ، پينٹنگ فريم، مساجد كے ماكٹ اور اسلامی عمارتوں كی تصاوير موجود ہیں۔ اس نمائش كے دوسرے حصے میں اسلامی طرز تعمير سےبنائے گئے دروازے ،كھڑكياں وغيرہ بھی نمائش كے لیے ركھی گئی ہیں۔
366717
نظرات بینندگان
captcha