بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق " روسيا اليوم" ويب سائٹ نے لكھا ہے كہ اس نمائش میں اسلامی تمدن سے مربوط آثار كی نمائش كی جائے گی۔ اس نمائش كا مقصد اسلامی تہذيب اور اس كے دوسری تہذيبوں اور دوسری اقوام پر اسلام كے اثرات ظاہر كرنا ہے۔ نمائش میں معدنی ظروف، اسلحہ، پينٹنگ فريم، مساجد كے ماكٹ اور اسلامی عمارتوں كی تصاوير موجود ہیں۔ اس نمائش كے دوسرے حصے میں اسلامی طرز تعمير سےبنائے گئے دروازے ،كھڑكياں وغيرہ بھی نمائش كے لیے ركھی گئی ہیں۔
366717