بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نے " محيط" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ الازہر يونيورسٹی كے چانسلر " محمد سيد طنطاوی" نے سوڈان كی اس درخواست كی موافقت كرتے ہوئے كہا كہ اس درخواست پر عمل كرنے میں كوئی مانع نہیں ہے اور سوڈان اور مصر كے خوشگوار تعلقات كو ديكھتے ہوئے دارفور میں الازہر يونيورسٹی كا جديد شعبہ كھولنے میں كوئی مذائقہ نہیں ہے۔ طنطاوی نے مزيد كہا ہے كہ الازہر يونيورسٹی نے اب تك مختلف مسلم ممالك كے پيش نمازوں اور مبلغين كے لیے متعدد دينی تعليم كے كورس منعقد كیے ہیں اور اب ہمارا پروگرام ہے كہ سوڈانی مبلغين كے لیے دينی تعليم كا كورس منعقد كریں ۔سوڈانی صدر كے مشير نے كہا كہ ہم نے الازہر يونيورسٹی كی انتظامیہ سے درخواست كی ہے كہ وہ سوڈان میں اس يونيورسٹی كےجديد شعبے كی تاسيس كی اجازت دے تاكہ دينی علوم كی تعليم كے لیے سوڈان اور مصر كے درميان روابط میں مزيد بہتری آئے۔
367157