بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شبعہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق اس اجلاس میں شيخ عبدالغنی تميمی نے" بيرون ملك ہيئت علمائے فلسطين" كے اہداف كی تشريح كی ہے اور كہا ہے كہ اس ہيئت كی تشكيل كا مقصد صیہونيوں سے مقابلہ اور فلسطين كی قومی وحدت كی حمايت ہے۔ لبنان میں انجمن علمائے فلسطين كےسربراہ " داوود مصطفی" نے كہا ہے كہ فلسطين كی آزادی امت اسلامیہ پر واجب ہے اور اس حوالے سے حقيقی ذمہ داری مسلمان رہنماوں پر عائد ہوتی ہے ، علمائے سوریہ كےترجمان شيخ محمد اكرم نے كہا ہے كہ فلسطين ہر عربی اور مسلمان كے دل میں موجود ہے۔
368106