بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے " نسيج" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس سيمينار كی افتتاحی تقريب سے مصر كے صدر " محمد حسنی مبارك" نےخطاب كيا اور سيمينار میں دنيا كے ۷۱ ممالك كے وزراء خارجہ شركت كر رہے ہیں۔ اس كے علاوہ (oic) كے سربراہ " اكمل الدين احسان اوغلو" بھی ايك وفد كے ہمراہ اس سيمينار میں شركت كر رہے ہیں۔ اس سيمينار كے شركاء تعمير غزہ كے موضوع پر بحث و گفتگو كریں گے۔ خليج فارس كونسل كے ممبرممالك كے نمائندے اور مختلف ممالك كےوزراء خارجہ اس سيمينار میں غزہ كی تعمير نو كے لیے مالی امداد كا اعلان كریں گے۔
371501