شرم الشيخ كی نشست میں تاكيد كی گئی كہ رفع كی راہداری كو كھول ديا جائے

IQNA

شرم الشيخ كی نشست میں تاكيد كی گئی كہ رفع كی راہداری كو كھول ديا جائے

12:00 - March 04, 2009
خبر کا کوڈ: 1751620
بين الاقوامی گروپ:شرم الشيخ میں منعقد ہونے والی " غزہ كی تعمير نو" كےموضوع پر بين الاقوامی نشست كے شركاء نے اسرائيل سےمطالبہ كيا ہے كہ وه رفع راہداری كو فوراً كھول دے تاكہ وہاں كے لوگوں تك خورد ونوش كا سامان اور ادويات پہنچ سكیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا" نے خبررساں ادارے " سانا" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس بين الاقوامی نشست كے شركاء نے اس نشست كے اختتام پر ايك مشتركہ بيانیہ جاری كيا جس میں اسرائيل سے مطالبہ كيا گيا ہے كہ وہ بين الاقوامی قوانين كا خيال ركھتے ہوئے غزہ كے تجارتی اور سول علاقوں پر حملوں سے باز رہے۔ اس بيانیے میں غزہ كی تعمير نو كے سلسلے میں بين الاقوامی كوششوں كی تعريف كی گئی اور اسرائيل سے مطالبہ كيا گيا كہ وہ غزہ كی تعمير كے ضروری ساز و سامان كو غزہ جانے سے نہ روكے تاكہ اس شہر كے لوگ اپنی معمول كی زندگی میں واپس آ سكیں۔ ياد رہے كہ اس نشست میں شريك ۷۰ ممالك كے نمائندوں نے غزہ كی تعمير نو كے لیے ۴ ارب ڈالر سے زائد امداد كا اعلان كيا ہے۔
372164
نظرات بینندگان
captcha