بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كےمطابق" Sana" نيوز نے كہا ہے كہ القدس انسٹیٹيوٹ نے اسرائيلی اقدامات پر اظہار افسوس كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسرائيلی بغير كسی خوف كے دنيا كے سامنے ان عظيم انسانی مظالم كا ارتكاب كر رہا ہے جن میں قدس پر قبضہ ،فلسطينيوں كے گھروں كو مسمار كرنا اور فلسطين میں كالونياں تعمير كرنا جيسے بیہمانہ اقدامات ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے كہ وہ ان اسلامی مقدسات كو مٹا كر اس علاقے كو یہوديوں كا مركز بنانا چاہتا ہے ۔ اس ادارے كے اعلی عہدہ داروں كا كہنا ہے كہ اسرائيل كو پے در پے شكست ہونے كے باوجود وہ مسلمان نشين علاقوں كو مسمار كر كے وہاں یہوديوں كو آباد كرنے جيسے اقدامات میں پيش پيش ہے۔
371622