بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق EL MOUDJAHID نے كہا ہے كہ اس تقريب میں موسيقی كے مختلف گروپ شريك ہوں گے اور تمام اسلامی ممالك كے نمائندے بھی افتتاحی تقريب میں شركت كریں گے۔ اس تقريب میں قيروان كی تاريخ، اس شہر كی تعمير كے مختلف مراحل كو بيان كيا جائے گا نيز اسلامی ثقافت میں قيروان كا مقام اور " ثقافتی ميراث اور اس كا انسانی شخصيت میں كردار"كےعنوان پر سيمينار بھی منعقد كیےجائیں گے۔ اس افتتاحی تقريب میں ايسے افراد كی قدردانی بھی عمل میں آئے گی جنہوں نے اسلامی ثقافت اور تمدن كو متعارف كروانے كے لیے سيميناروں، اجلاسوں وغيرہ كااہتمام كيا جن میں اس شہر كی تاريخ ، تمدن اور اس كے مقام پر روشنی ڈالی گئی۔ قيروان شہر كی تاريخ ۵۰ ھ ق تك لوٹ كر جاتی ہے لہذا وہ قديم ترين اسلامی شہروں میں شمار ہوتا ہے اس شہر میں واقع مسجد " عقبۃ بن نافع" تاريخ اسلام كے قديمی ترين آثار میں شامل ہے۔
371670