قطر میں " باغ قرآن" كے عنوان پر پہلے عالمی اجلاس كا آغاز

IQNA

قطر میں " باغ قرآن" كے عنوان پر پہلے عالمی اجلاس كا آغاز

12:41 - March 04, 2009
خبر کا کوڈ: 1751657
بين الاقوامی گروپ: قطر كے دارالحكومت " دوحہ" میں " باغ قرآن" كے نام سے پہلا عالمی اجلاس منعقد كيا گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كےمطابق قطری اخبار" Peninsula" نے لكھا ہے كہ اس اجلاس میں قرآنی موضوعات كے ۲۰ سے زائد ماہرين شريك ہوں گے جن كا تعلق ملائشيا ، پاكستان، تركی ،مصر، فلسطين، مراكش، امريكہ، اردن، انڈونيشيا اور جرمنی سے ہے۔ اس اجلاس میں جن موضوعات پر تبادلہ خيال كيا جائے گا ان میں " قرآن و حديث نبوی میں نباتات" " جديد علوم اور باغ قرآنی" ، " باغ قرآنی اور قدرتی ذخائر كی حفاظت" ،" باغ قرآنی اور آرٹ، اسلامی معماری، وغيرہ شامل ہیں۔ قرآنی نباتات باغ كاآغاز گزشتہ سال دوحہ كی ايك تعليمی ادارے اور آيسسكو كے تعاون سے ہوا تھا جس كا مقصد قرآن كے بارے میں علمی، تحقيقاتی اور تعليمی مواد فراہم كرنا تھا، اس باغ میں وہ تمام نباتات شامل كیے گئے ہیں جن كا نام قرآن كريم میں وارد ہوا ہے۔ اس باغ كی اصلی فضا قرآن كی ان ۱۵۰ آيات كی بنياد پر كی گئی ہے جو بہشت كی خصوصيات كو بيان كرتی ہیں قرآن كريم میں ۵۰ سے ۶۰ تك نباتات كا ذكر آيا ہے جن میں كھجور، انجير، انگور اور انار شامل ہیں۔
371497

نظرات بینندگان
captcha