ملائشيا میں " ابن عربی" علمی و ثقافتی سيمينار كا انعقاد

IQNA

ملائشيا میں " ابن عربی" علمی و ثقافتی سيمينار كا انعقاد

13:55 - March 05, 2009
خبر کا کوڈ: 1752056
فنی گروپ: ۲۳ جون ۲۰۰۹ء كو ملائشيا كے دارالحكومت كوالالمپور میں ابن عربی علمی و ثقافتی سيمينار منعقد كيا جائے گا۔ اس سيمينار كا اہتمام ملائشيا میں اسلامی جمہوریہ ايران كا قونصل خانہ كرے گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نےملائشيا میں اسلامی جمہوریہ ايران كے قونصل خانہ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس سيمينار كے انعقاد كا مقصد ابن عربی كےافكار كا تعارف اور اہل علم حضرات كو اس عظيم مسلمان دانشور سے آگاہ كرنا ہے۔ ملائشيا میں اسلامی جمہوریہ ايران كے قونصل خانہ كے انچارج " محمد حسن واحدی" نے كہا ہے كہ یہ سيمينار كوالالمپور میں " يو ايم" يونيورسٹی كے تعاون سےمنعقد كيا جائے گا جس میں ايران ملائشيا كے پروفيسرز اور نامور علمی و ثقافتی شخصيات شركت كریں گی۔
نظرات بینندگان
captcha