بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے روزنامہ " Today,s Zaman" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ غير سركاری اسلامی اداروں كی يونين كے سيكرٹری جنرل " نجمی صادق اوگلو" نے اس روزنامہ سے بات چيت كرتےہوئے كہا كہ ہم ايسا كام كرنا چاہتے ہیں كہ اسرائيلی حكام دوسرے ممالك میں قدم ركھنے كی جرات نہ كر سكیں۔ غير سركاری اسلامی اداروں كی يونين كے نائب صدر " مبارك موتاوا" نے ابھی حال ہی میں یہ اعلان كيا تھا كہ یہ يونين اسرائيلی حكام كے ۷۰ سياستدانوں كے خلاف شكايت تنظيم كرے گی جن میں اسرائيلی وزير خارجہ اور فوجی جرنيلوں كے نام بھی ہیں۔ غير سركاری اسلامی اداروں كی يونين رواں سال كےمئی كے مہينے میں فلسطين كے حالات كے بارے میں استنبول میں آپ نشست منعقد كرےگی۔ اس يونين نے مئی ۲۰۰۵ء كو ايك بين الاقوامی ادارے كے عنوان سےاستنبول میں اپنی سرگرميوں كا آغاز كيا تھا اور فی الحال ۴۰ اسلامی ممالك كی ۱۳۰ غير سركاری ادارے اس يونين كےركن ہیں۔
372510