حماس: اسرائيلی مفادات كو تحفظ فراہم كرنے والی شرائط حماس قبول نہیں كرے گی

IQNA

حماس: اسرائيلی مفادات كو تحفظ فراہم كرنے والی شرائط حماس قبول نہیں كرے گی

16:54 - March 07, 2009
خبر کا کوڈ: 1752892
بين الاقوامی گروپ:حماس صلح كی چار شرائط اور ہر وہ شرط جس سے اسرائيلی مفادات كو تحفظ فراہم كيا جائے انہیں قبول نہیں كرے گی۔ اور موجودہ حالات میں تمام فلسطين گروہوں میں وحدت اور قومی يكجہتی اغيار كی دخالت كا سد باب كرے گی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كےمطابق فلسطين كی حمايت میں تہران كی عالمی كانفرنس كے پہلے روز حماس تحريك كے ايك اعلی عہديدار " موسی ابومرزوق" نے اجلاس سے خطاب كرتےہوئے كہا كہ حماس كسی صورت میں بھی فلسطينی گروپوں كے درميان صلح و آشتی كی مخالفت نہیں كرے گی اور ان گروپوں كے درميان اتحاد و وحدت فلسطينی عوام كی امداد رسانی میں سنگ ميل ثابت ہو گی۔ انھوں نے تمام فلسطينی گروپوں سےاپيل كی كہ وہ امريكہ اور اسرائيل پر بھروسہ كرنے كی بجائے اپنے عوام پر اعتماد كریں اور ان كے زخموں كے مداوا كی خاطر عملی اقدامات كریں۔ انھوں نےغزہ كے عوام كی اسرائيل كے مقابلے میں استقامت كو سراہا اور كہا كہ دنيا كے كسی مقام پر بھی اگر جنگ ہو تو لوگ جائے امن كی طرف جاتے ہیں جبكہ فلسطينی عوام نے اپنی استقامت اور جہاد كے ذريعہ ثابت كر ديا ہے كہ وہ استقامت كی علامت ہیں۔
373007

نظرات بینندگان
captcha