بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كےمطابق " Islam Online" ويب سائٹ نے لكھا ہے كہ اسرائيل كی شہری ترقی كی وزارت سے دريائے اردن كے مغربی كنارے پر ۷۳ ہزار اپارٹمنٹ تعمير كرنے كا منصوبہ بنايا ہے جس میں سے ۱۵ ہزار كی تعمير طے ہو چكی ہے۔ اور ۵۸ ہزار كے تعميری منصوبے پر ابھی كام ہو رہا ہے۔ اس ويب سائٹ كی رپورٹ كے مطابق اسرائيل كی طرف سے ابھی تك۱۵ہزار میں سے۹ ہزار تعمير ہو چكے ہیں اور اگر منصوبے كے مطابق تعمير جاری رہی تو وہاں كالونی میں رہائشيوں كی تعداد دو برابر ہو جائے گی۔ ۱۹۶۷ء سے ۱۵۰ یہودی كالونياں اس علاقے میں تعمير كی گئی ہیں جن میں پانچ لاكھ یہودی آباد ہیں۔
372581