بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق يمنی پارليمنٹ كے ڈپٹی اسپيكر " شدادی" نے غزہ كی حمايت میں منعقدہ كانفرنس كی آخری نشست سے خطاب كرتےہوئے كہا كہ اسرائيل كا غزہ پر حملہ ، خواتين اور بچوں كا قتل عام اور غزہ میں غذائی اشياء اور ادويات لے جانے كی ممانعت یہ تمام ايسے مظالم ہیں جو عالمی قوانين اور انسانی حقوق كے سراسر خلاف ہیں اور اس مسئلے میں عالمی اداروں كی عاجزی واضح ہو چكی ہے۔ انھوں نے فلسطينی گروپوں سےاتحاد و وحدت كی اپيل كرتے ہوئے كہا كہ آپكا اتحاد ہی اسرائيل پر فتح كا نشان ہے۔ اور اسی اتحاد سے بيت المقدس میں فلسطينی حكومت كا قيام عمل میں آئے گا۔ انھوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ كيا كہ وہ غزہ كے مظالم سےچشم پوشی نہ كرے اور غزہ كے حالات كا درست جائزہ لے۔ انھوں نے امريكی صدر سےمطالبہ كيا كہ وہ اپنے موقف میں تجديد نظر كرے اور مظلوم كے خلاف اور ظالم كے ساتھ نہ ملے اور اسلامی دنيا میں بھی اپنے مفادات كا خيال ركھے۔
373477