بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی'ايكنا" كی رپورٹ كےمطابق " Liberte-algerie" نے لكھا ہے كہ بعض مفاد پرست عناصر بغير مذہبی تعليم كے بعض سیٹلائٹ چينلز نے بے بنياد فتوےصادر كرنے شروع كر دیے ہیں اور یہ امر باعث بنا ہےكہ الجزائر كی وزارت مذہبی امور ايك دو روزہ اجلاس میں ٹی وی چينلز پر فتوے صادر كرنے پر پابندی عائد كر دی ہے۔ اس اجلاس كے شركاء نے ايسے فتووں كے صدور پر اظہار افسوس كرتےہوئے كہا ہے كہ اس كے بعد صرف وہی علماء فتوا دے پائیں گے جنہیں حكومت كی تائيد حاصل ہو گی۔ الجزائر كے وزير مذہبی امور بوعبداللہ غلام اللہ نے كہا ہے كہ مساجد اور آئمہ جماعت كی ذمہ داری ہے كہ وہ ايسے افراد كی روك تھام كریں جن میں فتوا دينے كی صلاحيت نہیں ہے۔
373632