باكو كےجوانوں میں اسلامی ثقافتی مقابلوں كا انعقاد

IQNA

باكو كےجوانوں میں اسلامی ثقافتی مقابلوں كا انعقاد

16:46 - March 09, 2009
خبر کا کوڈ: 1753914
ہنرو آرٹ گروپ:حضرت ختمی مرتبت محمد مصطفی (ص) كے ميلاد با سعادت كے موقع پر جمہوریہ آذربائيجان كے دارالحكومت باكو میں جامع مسجد كی دينی تنظيم نے جوانوں كے اسلامی ثقافتی مقابلے منعقد كرنے كا اعلان كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" شعبہ آذربائيجان كی رپورٹ كے مطابق ان فكری مقابلوں میں ديندار جوانوں كو شركت كی دعوت دی گئی ہے۔ ان مقابلوں میں عام لوگ بھی شركت كر سكتے ہیں اور شركاء اپنے ای ميل " ایڈريس كے ذريعہ نام لكھوا سكتے ہیں یہ مقابلے ۱۳ مارچ ۲۰۰۹ء كو منعقعد ہوں گے ان مقابلوں كےشركاء تاريخ اور اسلامی ثقافت كے عنوان پر اور سياسی و اجتماعی اور معنوی عناوين پر آپس میں رقابت كریں گے ۔ ان مقابلوں میں پوزيشن لينے والے افراد كو قيمتی انعامات سے نوازا جائے گا پہلا انعام زيارت خانہ خدا كا ٹكٹ ہے۔
373645

نظرات بینندگان
captcha