بين الاقوامی گروپ: استاد مصطفی اسماعيل ايك ايسے مدرسہ كا نام ہے جس سے مصر اور دنيا اسلام كے قراء نے استفادہ كيا اور انھوں نے اپنی دلنشين آواز سے وہ تلاوت قرآن دنيا كو ہدیہ كی جو كسی خاص زمانے میں محصور نہیں ہے۔مصطفی اسماعيل " طنطا" مصر میں پيد اہوئے۔ قرائت قرآن كی ابتدائی تعليم استاد" سيد البداوی" سے حاصل كی پھر طنطا كے ادارہ " الاحمدی" میں استاد ابراہيم سلام سےمستفيد ہوئے جو اپنے زمانے كے مشہور قاری قرآن جانے جاتے تھے۔ اس كے بعد انھوں نے فنون قرائت میں خود بہت ہی زيادہ مہارت حاصل كی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" ۲۰ زبانوں پر مشتمل قرآنی خبررساں ايجنسی ہے۔ جسے یہ اعزاز حاصل ہے كہ اس نےمختلف مواقع پر دنيائے اسلام كے نامور قرآنی اساتذہ سے انٹرويو كيا ہے،انہی معروف شخصيات میں سے ايك استاد عبدالفتاح علی الطاروطی ہیںجو مصری قاريوں كے درميان خاص مقام كے حامل ہیں انھوں نے ايكنا سے بات چيت كرتے ہوئے استاد مصطفی اسماعيل كے لحن كی تعريف كی اور اس كی خصوصيات كا تذكرہ كيا اور ان كے اسلوب پر روشنی ڈالتے ہوئے انھوں نے كہا كہ ان كے اسلوب سے قرآنی تلاوت سننے والوں كو ايك خاص روحانيت اور لذت كا احساس ہوتا ہے۔
373680