بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس اجلاس میں معروف گلوكار محمد حسين پورمعين،تيونس كے معروف گلوكار احمد عاشورا اور ايرانی كلچرل سنٹر كے سربراہ سيد حسن عصمتی شريك ہوئے، شركا اجلاس نے باہمی رابطوں میں تيزی كی ضرورت پر زور ديا۔ ايرانی كلچرل سنٹر كےانچارج سيد حسن عصمتی نےايران اور تيونس كے قومی اداكاروں اور گلوكاروں كے تبادلہ كو تجربات كی منتقلی اور باہمی رابطوں میں استحكام كی خاطر ضروری قرار ديا۔ احمد عاشور فرانس كی سوربن يونيورسٹی كےفارغ التحصيل ہیں اور تيونس كےمایہ ناز گلوكاروں میں ان كا شمار ہوتا ہے۔
374776