بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ايجنسی " TAP" كے حوالے سےرپورٹ دی ہے كہ جشن كی اس تقريب كا آغاز تلاوت قرآن مجيد سے ہوا اس كے بعد مسجد عقبی كے پيش نماز نے وحدت ، درگزر، ايك دوسرے كے احترام جيسے موضوعات پر خطاب كيا۔ جشن كی اس تقريب میں سركاری شخصيات ، سياسی جماعتوں كے رہنماوں ، مفتی تيونس، سركاری اداروں كے سربراہوں، بعض اسلامی ممالك كے نمائندوں اور ادارہ آيسسكو كے سربراہ " عبدالعزيز بن عثمان التويجری" نے شركت كی۔
375318