عالمی قاری مسعود كريمی نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا' سے بات چيت كرتے ہوئے كہا كہ استاد مصطفی اسماعيل كی تلاوت قرآن میں كئی خصوصيات پائی جاتی ہیں جن میں تلاوت كے ساتھ آيات كےمفہوم پر توجہ، تلاوت كا فنی انداز ، مختلف الحان پر تسلط اور كئی دوسری صفات جو منحصر بہ فرد ہیں۔ انھوں نے كہا كہ وہ الحان اور عربی مقامات كی بحث میں بہت ہی ماہر تھے اور ان كو تلاوت میں لاگو كرنے میں بھی انہیں خاص مہارت تھی ، كريمی نے استاد كی لحنی خصوصيات میں سے اہم ترين خصوصيت عربی اوزان اور اتار چڑھاؤ میں آواز كے صحيح تناسب كو قرار ديا اور كہا كہ یہ امر قراء میں سے استاد اسماعيل كا طرہ امتياز ہے۔
373771