" المصطفی اسماعيل" كی تلاوت قرآن میں جامعيت

IQNA

" المصطفی اسماعيل" كی تلاوت قرآن میں جامعيت

14:19 - March 12, 2009
خبر کا کوڈ: 1755259
قرآنی سرگرمياں گروپ: ايك ايرانی قاری نے كہا ہے كہ اگر مصری قراء كے درميان كسی ايسے قاری كو تلاش كرنا ہو جس كی تلاوت قرآن تمام خصوصيات كی حامل ہو وہ استاد مصطفی اسماعيل كی شخصيت ہے۔

عالمی قاری مسعود كريمی نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا' سے بات چيت كرتے ہوئے كہا كہ استاد مصطفی اسماعيل كی تلاوت قرآن میں كئی خصوصيات پائی جاتی ہیں جن میں تلاوت كے ساتھ آيات كےمفہوم پر توجہ، تلاوت كا فنی انداز ، مختلف الحان پر تسلط اور كئی دوسری صفات جو منحصر بہ فرد ہیں۔ انھوں نے كہا كہ وہ الحان اور عربی مقامات كی بحث میں بہت ہی ماہر تھے اور ان كو تلاوت میں لاگو كرنے میں بھی انہیں خاص مہارت تھی ، كريمی نے استاد كی لحنی خصوصيات میں سے اہم ترين خصوصيت عربی اوزان اور اتار چڑھاؤ میں آواز كے صحيح تناسب كو قرار ديا اور كہا كہ یہ امر قراء میں سے استاد اسماعيل كا طرہ امتياز ہے۔
373771
نظرات بینندگان
captcha