آيت اللہ نوری ہمدانی: میں وہابيوں سے مناظرہ كرنے كے لیے تيار ہوں

IQNA

آيت اللہ نوری ہمدانی: میں وہابيوں سے مناظرہ كرنے كے لیے تيار ہوں

14:14 - March 12, 2009
خبر کا کوڈ: 1755271
سماجی گروپ: قم كے مرجع تقليد نے وہابيوں كو مناظرہ كرنے كی دعوت دے دی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ العظمی نوری ہمدانی نے بعض فوجی افسران سےملاقات میں فلسطين كی حمايت میں منعقد كی گئی عالمی كانفرنس كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ اس كانفرنس نے ثابت كر ديا ہے كہ ايران مظلوموں كا حقيقی مدافع ہے اور ظالموں سے بيزار ہے۔انھوں نے كہا كہ ايرانيوں نے ہميشہ مظلوموں كی مدد كی ہے اور حقوق انسانی كے دعويدار ممالك نے اپنےاجلاسوں كےذريعہ مظلوم كشی كی ہے۔ نوری ہمدانی نے كہا كہ اس كانفرنس میں قائد انقلاب كے آنے سے دنيا متوجہ ہوئی ہے اور صیہونيوں كی طرف سے نسل كشی اور فلسطينيوں پر مظالم كا چہرہ بے نقاب ہوا ہے۔ انھوں نے مناظرہ كے حوالے سے كہا كہ دين اسلام میں مناظرے كو ايك خاص مقام حاصل ہے اور ہم نے بارہا وہابيوں كومناظرے كی دعوت دی ہے اور اب بھی مناظرے كے لیے حاضر ہوں۔
375121

نظرات بینندگان
captcha