احمدی نژاد: دشمن، اسلامی ممالك كو ايران كے مد مقابل لانا چاہتا ہے

IQNA

احمدی نژاد: دشمن، اسلامی ممالك كو ايران كے مد مقابل لانا چاہتا ہے

14:13 - March 12, 2009
خبر کا کوڈ: 1755272
سياسی گروپ: ايران كے صدر مملكت محمود احمدی نژاد نے كہا ہے كہ دشمن اپنی دسيسہ كاريوں سے بعض اسلامی ممالك كو ايران كے مد مقابل لانا چاہتا ہے اور وہ ايسی فضا فراہم كرنا چاہتا ہے كہ مسلمان اپنی ملت كے حقوق سے غافل ہو جائیں اور ايسے مسائل میں گھر جائیں۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق محمود احمدی نژاد نے گزشتہ روز كابينہ كے اجلاس سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ ايك منظم نیٹ ورك بنايا گيا ہے جس كا كام جمہوریہ ايران كےخلاف بعض ممالك كو غلط معلومات فراہم كرنا ہے لہذا ہمیں خبردار رہنا چاہیے۔ انھوں نے كہا كہ دشمنوں كی كوشش ہے كہ وہ ہمیں عالمی استكبار سےمقابلہ كرنے سے دور كریں اوردوسرے مسائل میں الجھائیں۔ انھوں نے مزيد كہا كہ ملت ايران تمام اقوام سے بہتر تعلقات كی خواہاں ہے اور ان كے قوانين كو ديدہ احترام سے ديكھتی ہے۔ احمدی نژاد نے كہا كہ ايران كے اندر بھی بعض افراد غلط معلومات كے بل بوتے پر غلط موقف اپناتے ہیں جبكہ انہیں خبردار رہنا چاہیے اور انہیں معلومات سے اطمينان حاصل كرنے كے بعد كوئی بيان دينا چاہیے۔ انھوں نے كہا كہ دشمن ايك پاليسی كے تحت بعض اسلامی ممالك كو ايران كے مدمقابل لانا چاہتا ہے۔ تاكہ وہ انہیں ان مسائل میں مصروف كر كے انہیں ان كے اصلی مسائل سےغافل كر سكے۔ احمدی نژاد نے كہا كہ ہمارے پاس دقيق معلومات موجود ہیں كہ دشمن اختلاف ايجاد كرنے كے لیے اوچھے ہتھكنڈے استعمال كر رہا ہے لہذا ہم مختلف ممالك سے ان سازشوں سے ہوشيار رہنے كا مطالبہ كرتےہیں۔
375305

نظرات بینندگان
captcha