بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے فرانس كی سركاری خبررساں ايجنسی "La croix" كے حوالے سے رپور ٹ دی ہے كہ جشن كی اس تقريب میں چيچنيا كے صدر " رمضان قادرروف" نے بھی شركت كی۔ یہ جشن گروزنی كی جامع مسجد میں منعقد ہوا اور تقريباً ۲۰ ہزار چيچنی مسلمان اس جشن میں شريك ہوئے۔ چيچنيا كےصدر قادرروف نے جشن كی اس تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ چند سال پہلے تك اس ملك میں وہابيوں كا تسلط تھا ليكن اس ملك میں ميلاد النبی (ص) كی تقاريب كا انعقاد اس بات كی دليل ہے كہ اب چيچنيا میں وہابيت كا كوئی عمل دخل نہیں ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ اس وقت چيچنيا میں وہابيوں كی تعداد بہت كم ہے جنہوں نےپہاڑوں میں پناہ لے ركھی ہے۔ آج ميلاد النبی كےجشن میں ہزاروں كی شركت نے یہ ثابت كر ديا ہے كہ چيچنيا میں وہابيت كی كوئی جگہ نہیں ہے۔ جناب قادرروف نے واضح كيا كہ میں يقين كے ساتھ كہہ سكتا ہوں كہ چيچنيا میں دہشت گردی پر قابو پا ليا گيا ہے اور اب دہشت گردوں كی حمايت كرنے والا اس ملك میں كوئی نہیں رہا ہے۔
375863