فرانس نے غزہ كے راستوں كو كھولنے كا مطالبہ كيا ہے

IQNA

فرانس نے غزہ كے راستوں كو كھولنے كا مطالبہ كيا ہے

13:22 - March 14, 2009
خبر کا کوڈ: 1755786
بين الاقوامی گروپ: فرانس كی وزارت خارجہ نے اسرائيل سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ غزہ جانے والے راستوں كو كھول دے تاكہ اس علاقے میں امدادی سامان پہنچ سكے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ايجنسی "Masan" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ فرانس كی وزارت خارجہ نےاپنے بيانیے میں اسرائيل كو متنبہ كيا ہےكہ راہداريوں كےكھولنے كےبغير اس شہر میں امدادی اور تعمير نو كا كام ممكن نہیں ہے۔ اس بيانیے میں مزيد آيا ہے كہ فرانس چاہتا ہے كہ ۲۰۰۹ء میں فلسطين میں قومی حكومت قائم ہو جائے۔ اس بيانیے میں یہ بھی ذكر كيا گيا ہے كہ فرانس نےفلسطين كی مدد كے لیے ۶۸ ملين يورو مختص كیے ہیں۔
376039

نظرات بینندگان
captcha