جكارتہ كی نمائش كتاب میں اسلامی كتابوں كی سب سے زيادہ فروخت

IQNA

جكارتہ كی نمائش كتاب میں اسلامی كتابوں كی سب سے زيادہ فروخت

14:19 - March 14, 2009
خبر کا کوڈ: 1755796
بين الاقوامی گروپ: انڈونيشيا كےدارالحكومت جكارتہ میں آٹھویں نمائش كتاب میں اسلامی كتابوں كی مانگ بہت زيادہ تھی اور اس نمائش میں اسلامی كتابیں سب سے زيادہ فروخت ہوئیں ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے روزنامہ " Jakarta Post" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ انڈونيشيا كے پبلشروں كی انجمن كے سربراہ " فردوس عمر"نے اس نمائش كے اختتام پر گفتگو كرتےہوئے كہا كہ گزشتہ تين سالوں سے انڈونيشيا میں اسلامی كتابوں كی مقبوليت میں بہت اضافہ ہوا ہے اور اس آٹھویں نمائش كتاب میں ۵۰فيصد فروخت اسلامی كتابوں كی تھی۔ انھوں نے مزيد كہا كہ جكارتہ میں سالانہ "ہزار جلد كتابیں شائع ہوتی ہیں كہ جن میں سے ۳۰ فيصد اسلامی كتابیں ہوتی ہیں۔ جناب فردوس عمر نے كہا كہ اسلامی كتب كی زيادہ مانگ كی وجہ سے جكارتہ كے تقريباً نصف پبلشرز صرف اسلامی كتابیں شائع كرتے ہیں۔ ياد رہے كہ اس وقت انڈونيشيا كے دارالحكومت جكارتہ میں 290 پبليشرز موجود ہیں۔
376257

نظرات بینندگان
captcha